اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے مختلف علاقوں میں انجام پانے والی فوجی کاروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں شامی فوجیوں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان ہونے جھڑپوں میں بھاری تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور دارالحکومت دمشق کے مضافات میں عیسائیوں کی آبادی کے علاقے جوبر کی آزادی کا کبھی بھی اعلان ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور دہشتگردوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔کئی علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا جبکہ شامی فوجیوں کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔ تازہ اطالاعات کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے ابتک پندرہ سو افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔شامی ذرائع نے بھی جوبر کے علاقے میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ اس علاقے پر گذشتہ دو برسوں سے دہشتگردون کا قبضہ جاری تھا جس کو اب کبھی آزاد کرالئے جانے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ زہریلی گیس کے استعمال کے بارے میں تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲